نوکیا، فن لینڈ (انگریزی: Nokia, Finland) فن لینڈ کا ایک قصبہ اور بلدیہ جو پیرکانما میں واقع ہے۔[6] نوکیا، فن لینڈ ( فنی تلفظ: [ nokiɑ ]) ایک شہر اور ایک بلدیہ Nokianvirta دریا ( Kokemäenjoki ) کے کنارے پر Pirkanmaa کے علاقے میں، کچھ 15 کلومیٹر (9 میل) TAMPERE کے مغرب میں ہے۔ 31 جنوری 2014 کے طور پر یہ 32،402 کی آبادی ہے .

قصبہ
Nokian kaupunki
Nokia church (designed by C. L. Engel) in December 2005
Nokia church (designed by C. L. Engel) in December 2005
نوکیا، فن لینڈ
قومی نشان
Location of Nokia in فن لینڈ
Location of Nokia in فن لینڈ
ملکفن لینڈ
علاقہپیرکانما
ذیلی علاقےٹیمپیر sub-region
منشور1922
Market town1937
City rights1977
حکومت
 • Town managerMarkku Rahikkala
آبادی
 • کثافت0/کلومیٹر2 (0/میل مربع)
 • نام آبادیNokialainen (Finnish)
منطقۂ وقتEET (UTC+2)
 • گرما (گرمائی وقت)EEST (UTC+3)
ویب سائٹwww.nokiankaupunki.fi

تاریخ

ترمیم

لفظ نوکیا کا ماخذ غیر واضح ہے۔ اس بارے ایک حوالہ یہ ملتا ہے کہ نوکیا شہر کا نام نوکیا دریا سے نکلا اور نوکیا دریا کو یہ نام نوکیا نامی جانور سے دیا گیا جو اس دریا کے کنارے رہتا تھا۔

نوکیا سب سے پہلے تحریری حوالہ نوکیا جاگیر کے سلسلے میں ایک 1505 دستاویز میں ہے۔

کسانوں کی بغاوت جو سویڈش جاگیرداروں کے خلاف 1596میں تھی، میں سے ایک اہم جنگ کا فیصلہ نوکیا میں ہوا۔ کسانوں جو بھالوں سے مسلح تھے نوکیا میں رہنے لگے اور جاگیردارانہ گھڑسوار فوج کے خلاف کئی جھڑپیں جیتیں، لیکن جنوری 1-2، 1597 پر کلاؤس فلیمنگ نے کسانوں کو فیصلہ کن شکست دے دی۔ ہزاروں کی تعداد میں کسان مارے گئے اور ان کے رہنما یاکٌو الکٌا کو گرفتار کر کے پھانسی دے دی گئی۔ یہ جنگ کسانوں کی طرف سے ہونے والی آخری بغاوت تھی۔ بعد میں فنی خانہ جنگی کے دوران یہاں سوشلسٹوں کا غلبہ تھا اور یہاں بھی جنگ ہوئی۔

نوکیا کو 1977 میں شہر کا درجہ دیا گیا تھا۔

صنعتی تاریخ

ترمیم

مشہور زمانہ نوکیا کمپنی کی بنیاد فریڈرک ایڈسٹام نے 1865 میں پلپ مل کے طور پر رکھی۔ فنی ربر ورکس لمیٹڈ نے 1904 میں نوکیا میں اپنی فیکٹری قائم کی۔ پھر یہ دونوں کمپنیاں اور فنی کیبل ورکس لمیٹڈ نے مل کر 1967 میں نوکیا کارپوریشن بنائی۔ 1990میں اس کی کئی شاخیں الگ کمپنیاں بنا کر الگ کر دی گئیں یا انھیں بیچ دیا گیا۔ تاہم نوکیا ٹائرز کے نام سے ربر ورکس اور پیپر مل جارجیا پیسیفک فن لینڈ لمیٹڈ کے نام سے کام کر رہی ہیں۔

2008 میں نوکیا نے اپنے سارے دفاتر یہاں سے منتقل کر دیے۔ نوکیا میں قیام کے باوجود اب کمپنی کا صدر دفتر اسپو میں ہے اور اہم فیکٹریاں سالو شہر میں۔ دونوں شہر نوکیا سے تقریبا 200 کلومیٹر جنوب میں ہیں۔ ہر سال بہت بڑی تعداد میں سیاح نوکیا کا عجائب گھر دیکھنے آتے ہیں جبکہ یہاں نوکیا سے متعلق محض ایک عمارت ہے جو کمپنی کے اعلیٰ افسران کی پرائیویٹ پارٹیوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

شہر سے کئی بار کہا گیا ہے کہ وہ نوکیا کی یادگار بنائے لیکن ہر بار اس وجہ سے یہ درخواست مسترد کر دی جاتی ہے کہ نوکیا نے کبھی یہاں فون نہیں بنائے۔ تاہم یہاں سے 15 کلومیٹر دور تمپرے شہر میں نوکیا کے ڈیزائن اور انجینئری کے شعبے کام کر رہے ہیں۔

آج کا نوکیا اپنے سپا، فیکٹری آوٹ لیٹس، آبی گزرگاہوں اور فنکشنز کے لیے مشہور ہے۔ زمینی اور فضائی ذرائع نقل و حمل بھی اچھے ہیں۔ مذہبی نکتہ نظر سے نوکیا میں ایک احیائی تحریک پیدا ہوئی لیکن بعد ازاں اپنے مذہبی رہنما کے غلط جنسی رویے کی بنا پر اپنی موت آپ مر گئی۔

جڑواں شہر

ترمیم
  • Blönduós، آئس لینڈ
  • ماس، ناروے
  • کارلسٹاڈ، سویڈن
  • Horsens، ڈنمارک
  • Oryol، روس
  • Sillamäe، ایسٹونیا
  • سیروس پاٹک، ہنگری

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت "Area by municipality as of 1 جنوری 2011" (PDF) (بزبان Finnish and Swedish)۔ Land Survey of Finland۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 مارچ 2011 
  2. ^ ا ب پ ت "VÄESTÖTIETOJÄRJESTELMÄ REKISTERITILANNE 30.11.2014" (بزبان Finnish and Swedish)۔ Population Register Center of Finland۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2014 
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ "Population according to language and the number of foreigners and land area km2 by area as of 31 دسمبر 2008"۔ Statistics Finland's PX-Web databases۔ Statistics Finland۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2009 
  4. ^ ا ب "List of municipal and parish tax rates in 2011"۔ Tax Administration of Finland۔ 29 نومبر 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2011 
  5. ^ ا ب پ ت ٹ "Population according to age and gender by area as of 31 دسمبر 2008"۔ Statistics Finland's PX-Web databases۔ Statistics Finland۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2009 
  6. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Nokia, Finland"