نوگانواں سادات
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
نوگانواں سادات شمالی ھندوستان کے صوبۂ اترپردیش کے ضلع جے پی نگر میں واقع ہے۔ دھلی سے اس کا فاصلہ 150کلو میٹر ہے ،ھندوستان کو انگریزوں سے آزاد کرانے میں یہاں کے 18لوگوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیاتھا،ھندوستان کے پھلے سول سرجن کا تعلق بھی یہیں سے ہے جن کا نام سید نجف علی عابدی تھا، اس وقت یہاں 3 انٹر کالج 1 آءی ٹی آءی کالج اور3 دینی مدرسے ہیں 1 انٹر کالج لڑکیوں سے مخصوص ہے جس کانام فاطمہ گرلس انٹر کالج ہے جو عنقریب ڈگری کالج ہونے والاہے، نوگانواں سادات کی آبادی غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 70000ھے جن میں%90مسلمان ہیں، شیعہ سادات کا تناسب%70ھے ،نوگانواں سادات میں شھداءے ʡکربلا کی یاد میں ھرسال محرم میں عزاداری بہت ہی احترام سے کی جاتی ہے ،یہاں کے علما، ڈاکٹر، انجینئر دنیا کے مختلف ممالک میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔