نویاتی سرما
نویاتی سرما (یا جوہری سرما) نویاتی جنگ سے پیدا ہونے والی فرضی موسمیاتی تبدیلیوں کو کہا جاتا ہے۔ سائنسی اعتبار سے یہ تصور کیا جاتا ہے کہ کسی ایک جگہ پر بہت سارا نویاتی اسلحہ اور مواد پھٹ جانے سے آس پاس کے موسم پر گہرا اور سنگین اثر پڑتا ہے؛ اِن اثرات میں موسمِ سرما کی مانند ٹھنڈ اور سورج کی روشنی میں کئی مہینوں (اور کبھی سالوں) تک کمی واقعہ ہو سکتی ہے۔