نویدہ
نویدہ یا مرکیزہ (nuclide) اصل میں ایسے جواہر کو کہا جاتا ہے کہ جو اپنا ایک جوہری عدد (atomic number)، کمیتی عدد (mass number) اور اپنے مرکزے کی ایک مقداری حالت (quantum state) رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک ایسا قابل پیمائش عرصۂ حیات (lifetime) بھی رکھتے ہوں جو 10−10 ثانیے سے زیادہ ہو۔ اس تعریف کے لحاظ سے مرکزی ہم پارے (isomers) تو مرکیزات میں شمار کیے جا سکتے ہیں لیکن مرکزی تعاملات (nuclear reactions) کے دوران بننے والے غیر پائدار مرکزوں کو مرکیزات میں شمار نہیں کیا جاتا بلکہ ان کے لیے اشعاعی مرکیزہ (radionuclide) کی اصطلاح اختیار کی جاتی ہے۔