اردو کے ممتاز گیت نگار شاعر

پیدائش

ترمیم

نگار صہبائی کا اصل نام محمد سعید تھا اور وہ 7 اگست 1926ءکو ناگ پور میں پیدا ہوئے تھے۔

تعلیم

ترمیم

انھوں نے ابتدائی تعلیم مدراس اور ناگ پورسے حاصل کی۔ 1947ءمیں وہ پاکستان آگئے جہاں انھوں نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کیا۔

ادبی زندگی

ترمیم

انھوں نے شاعری کی تربیت اپنے ماموں عبد الوہاب سے حاصل کی۔ ابتدا میں انھوں نے شاعری کے علاوہ افسانے بھی لکھے اور انھیں مصوری، موسیقی اور رقص کا شوق بھی رہا۔ انھوں نے ہر صنف سخن میں طبع آزمائی کی مگر ان کی محبوب صنف سخن گیت نگاری تھی جس میں وہ ایک منفرد اسلوب کے مالک تھے۔

شعری مجموعے

ترمیم

ان کے گیتوں کے تین مجموعے شائع ہو چکے ہیں

  • جیون درپن،
  • من گاگر
  • انت سے آگے

وفات

ترمیم

نگار صہبائی 8 جنوری 2004ء کو کراچی میں وفات پاگئے اور کراچی ہی میں آسودہ خاک ہوئے۔ [1]

حوالہ جات

ترمیم

حوالہ جات

  1. https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=10156942022245496&id=665520495