رکن پنجاب اسمبلی

محترمہ نکہت انتصار زوجہ میاں انتصار حسین بھٹی 1966 میں پنڈی بھٹیاں میں پیدا ہوئیں۔آپ سید شعیب شاہ نواز کی خالی کردہ نشست پر 29 مئی2014 کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئیں۔آپ نے عراق ،ایران،شام اور سعودی عرب کے دورے کیے۔آپ کے شوہر1986-88کے دوران رکن پنجاب اسمبلی 1988-90میں (پارلیمانی سیکرٹری برائے ریونیو)1990-93میں (پارلیمانی سیکرٹری برائے آبپاشی)،1993-96 اور 1997-99 کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب خدمات سر انجام دیتے رہے ۔ آپ کے سسر میاں جہانگیر خان بھٹی 1985-86 کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے۔