نیشنل قومی کبڈی چیمپئن شپ
کبڈی کے ان مقابلوں میں شامل ٹیمیں یہ ہیں،
- پنجاب
- پاکستان آرمی
- پاکستان ایئر فورس
- پنجاب پولیس
- واپڈا
- سوئی گیس
38 ویں نیشنل قومی کبڈی چیمپئن شپ
ترمیم12 اپریل 2015ء کو پاکستان ایئرفورس نے جیت لی۔ فائنل میں پاکستان واپڈا کو 39 کے مقابلہ میں 48 پوائنٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پی او ایف واہ میں ہونے والی نیشنل چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیموں نے حصہ لیا۔ 17 دفعہ کی فاتح ٹیم واپڈا اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔ اس قومی چیمپئن شپ کا تاج پہلی دفعہ پاکستان ایئرفورس کے سر سجا۔مشرف جاوید کو سال کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ۔ عرفان مانا نے مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ وصول کیا۔ ، لالہ عبد اللہ مین آف دی میچ کے ایوارڈ کے حق دار ٹھہرے ۔ دیگر بہترین کھلاڑیوں میں ، ساجد نثار گجر، شہرام بھٹو ، سجاد گجر، فیصل رانجھا ، میاں عابد اور یاسر چیمہ شامل ہیں۔
40 ویں نیشنل کبڈی چمپئن شپ
ترمیمپاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام 40 ویں نیشنل کبڈی چمپئن شپ28 فروری سے 4 مارچ 2018ء تک لاہورمیں کھیلی گئی
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور کے مطابق اس چمپئن شپ میں آرمی، پی اے ایف، واپڈا، ریلویز، پولیس، ایچ ای سی، ایس این جی پی ایل، پی او ایف، واہ، پنجاب، سندھ، بلوچستان، کے پی کے اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل تھیں۔انھوں نے بتایا کہ ایران کی قومی کبڈی ٹیم نے بھی اس میں حصہ لیا۔
41 ویں قومی کبڈی چیمپئن شپ
ترمیم6 جنوری 2019ء کو فائنل میچ جیت کر پی اے ایف کی ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کرلی جس نے واپڈا کی ٹیم کو 40 کے مقابلے میں 51 پوائنٹس سے شکست دی۔فائنل میچ کے موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں فرخ حبیب مہمان خصوصی تھے جنھوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔فائنل میچ سے قبل چیمپئن شپ میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے مقابلہ ہوا جس میں سوئی گیس کی ٹیم نے آرمی کی ٹیم کو 35 کے مقابلے میں 51 پوائنٹس سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور تین لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور دولاکھ روپے کے نقد انعامات دیے گئے۔تیسری اور چوتھی پوزیشن کی حامل ٹیموں کو ایک ایک لاکھ روپے نقد انعام اور ٹرافیز دی گئیں۔چیمپئن شپ میں بہترین ریڈر کاانعام 50ہزار روپے واپڈا کی ٹیم کے کھلاڑی جابر کمبوہ اور بہترین سٹاپر کاانعام 50 ہزارروپے ائیر فورس کی ٹیم کے نفیس گجر نے حاصل کیا۔اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں کو میڈلز اور سر ٹیفکیٹس بھی دیے گئے،