نیلم شرما (1969 - 17 اگست 2019) [1] ایک ہندوستانی ٹی وی میزبان اور فلمساز تھیں۔ ان کا شمار دوردرشن کے بانی میزبانوں میں ہوتا ہے۔ 

نیلم شرما کو ان کی خدمات کے عوض ہندوستان میں خواتین  کے لیے مخصوص سب سے بڑے سویلین ایوارڈ ناری شکتی پرسکار سے  بھی نوازا گیا۔ [2] [3]

کیریئر

ترمیم

نیلم شرما نے اپنے شو تیجاس ونی کے ذریعہ ہندوستان میں  کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کی خدمات  کو اجاگر کیا اور انھیں وہ دنیا کے سامنے لائیں۔ [2]

وہ ایک دستاویزی فلم ساز بھی تھیں،  ان کے نام سے 60 سے زیادہ فلمیں بنیں [4] ۔ انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز دوردرشن سے 1995 میں کیا۔زندگی کے کئی سال انھوں نے اسی چینل کے ساتھ اپنا فنی سفر جاری رکھا اور 20 سال سے زیادہ عرصے سے اس چینل سے وابستہ رہیں۔ [5]

وفات

ترمیم

ان کی وفات بیماری کی وجہ سے ہوئی۔وہ 17 اگست 2019 کو کینسر کی وجہ سے 50 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ [6]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Veteran Doordarshan News Anchor Neelum Sharma Passes Away at 50 After Battling Cancer"۔ News18 
  2. ^ ا ب "Doordarshan Anchor and Nari Shakti Award Winner Neelum Sharma passes away"۔ DD News۔ 17 August 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2019 
  3. "Veteran DD News anchor Neelum Sharma is no more – Exchange4media"۔ Indian Advertising Media & Marketing News – Exchange4Media (بزبان انگریزی)۔ 17 August 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2019 
  4. "Neelum Sharma, senior DD News anchor, passes away, journalists pay tributes – News Nation"۔ News Nation (بزبان انگریزی)۔ 17 August 2019۔ 17 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2019 
  5. "DD News anchor Neelum Sharma passes away"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 2019-08-17۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2019 
  6. "Veteran DD News anchor Neelum Sharma dies"۔ Press Trust of India۔ 17 August 2019۔ 17 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ