نیوزی لینڈ میں قابل تجدید توانائی

نیوزی لینڈ میں تقریباً 40 فیصد توانائی قابل تجدید توانائی سے حاصل ہوتی ہے۔[1] تقریباً 80 فیصد بجلی قابل تجدید توانائی، جیو تھرمل پاور اور ہائڈرو پاور سے بنائی جاتی ہے۔[1]

قابل تجدید توانائی کی اقسام ترمیم

قابل تجدید بجلی ترمیم

نیوزی لینڈ میں قابل تجدید بجلی زیادہ تر ہائڈرو پاور سے بنائی جاتی ہے۔2017ء میں 82 فیصد بجلی قابل تجدید توانائی سے بنائی گئی تھی۔[1] ستمبر 2007ء میں سابق وزیر اعظم ہیلن کلارک نے اعلان کیا تھا کہ 2025ء تک 90 فیصد بجلی قابل تجدید توانائی سے بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے جس کے لیے ہوا کی طاقت کو استعمال کیا جائے گا۔[2]

شمسی توانائی ترمیم

گذشتہ کچھ برسوں سے نیوزی لینڈ میں شمسی توانائی کا استعمال ممکن ہو سکا ہے کیونکہ اس سے قبل یہ کافی مہنگی ثابت ہوتی تھی۔ فی الحال نیوزی لینڈ میں شمسی توانائی کی شروعات بہت دھیمی اور نپی تلی ہے۔

شمسی توانائی سے گرم پانی ترمیم

اب نیوزی لینڈ میں شمسی توانائی سے پانی گرم کرنے کی مشینیں لگائی گئی ہیں جس سے حکومت کی معاشی مدد ہورہی ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ "Energy in New Zealand 2017"۔ MBIE۔ اکتوبر 2017 
  2. Helen Clark (20 ستمبر 2007)۔ "Launch of emissions trading scheme"۔ New Zealand Government۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2010