نیویارک آزاد فلم و ویڈیو میلہ

نیویارک آزاد فلم و ویڈیو میلہ (New York International Independent Film and Video Festival) کا قیام 1993ء میں ہوا۔ اسے انڈی فیسٹول کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ فیسٹول کا مقصد دنیا بھر کی بہترین فلموں کو امریکی عوام کے لیے پیش کرنا ہے۔ اس فیسٹول کے انعقاد کے پیچھے فلمی تقسیم کار کمپنی "آئی ٹی این کا ہاتھ ہے۔ اس فیسٹول میں دنیا بھر کی مختصر دورانیئے کی فلمیں، فیچر فلمیں، دستاویزی فلمیں، میوزک ویڈیوز اور انیمیٹڈ فلمیں پیش کی جاتی ہیں۔ جن میں سے منتخب فلموں کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔

یہ فیسٹول ماضی میں تنقید کا نشانہ بھی بن چکاہے، جس کی وجہ فیسٹیول میں انٹری کے لیے تین سو ڈالر کی ادائیگی ہے۔