نیو میمن مسجد کراچی، پاکستان میں ایک مسجد ہے۔ یہ کراچی کے اہم کاروباری علاقے میں بولٹن مارکیٹ سے ملحق ہے۔ قیام پاکستان کے بعد جب ملحقہ کاروباری علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں تیز ہوئیں تو کاروباری برادری نے ایک مرکزی جامع مسجد کی ضرورت محسوس کی۔ قیام پاکستان سے قبل یہاں چند مقامی لوگوں کی قبور تھیں۔ جنہیں کنکریٹ کی چھت ڈال کر محفوظ کر دیا تھا۔ اولین تعمیر کے وقت یہاں دس ہزار نمازیوں کی گنجائش تھی۔ تین مرکزی گنبد اور دو بلند و بالا میناروں والی مسجد وقتا فوقتا تعمیر نو کے مراحل سے گذری ہے۔ آخری مرتبہ اس کے تین مرکزی گنبدوں کو سنگ مرمر سے مزین کیا گیا تھا۔

نیو میمن مسجد، بولٹن مارکیٹ، کراچی