نیکرو فیلیا
نیکرو فیلیا (Necrophilia) ایک ذہنی بیماری ہے۔ اس معارضہ میں مبتلا شخص کا رجحان مختلف ہو سکتا ہے جس کا سب سے شدید پہلو لاش کے ساتھ جنسی سرگرمی ہے۔ 1989ء میں روزمن اور ریزنک نے نیکروفیلیا کے 34 مریضوں کا انٹرویو کیا جس میں ان کے جنسی رجحان کے بارے میں سوال پوچھے گئے۔ ان میں سے 68 % کی خواہش تھی کہ انکا پارٹنر ان کو کبھی نہ روکے۔ 21 % اپنے کھوئے ہوئے پارٹنر سے دوبارہ ملنے کی خواہش رکھتے تھے۔ 15 % مریض مردہ جسم کے ساتھ جنسی فعل کرنے کی طرف رجحان رکھتے تھے۔ اس عارضے میں مبتلا ہونے کے پیچھے ایک خوف ہوتا ہے ٹھکرانے کا اور دوسرا خوف لاش کا ہوتا ہے جس کی وجہ سے مریض مردہ جسم کے ساتھ سیکس کرکے اپنے خوف کو ایک خواہش میں بدلنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس بیماری کا علاج کرنے کے لیے سایکولوجسٹ مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں جیسا کہ Behaviour Therapy، Psychoanalysis وغیرہ