وادی پلیماس
وادی پلیماس انگریزی (Pallimas Valley) پہاڑی سلسلے میں وادی ہے جو وڈھ شہر کے مشرق میں تحصیل وڈھ، ضلع خضدار، بلوچستان، پاکستان میں واقع ہے۔ پہاڑوں سے بہتے ہوئے کُنج اور دوسرے بارانی نالے وادی پلیماس کی طرف آتے ہیں۔ اس وادی کے قریب پہاڑوں میں قدیم تحریریں اور تھریہ غار نقش نگاری کے قدیم ترین آثار ملے ہیں۔ وادی پلیماس میں بہت سے تاریخی اور قدیم آثار ہیں جو بلوچستان کی نال تہذیب کے دور کے ہو سکتے ہیں۔وادی پلیماس میں قِلی (Qilli) چٹوکہ بھٹ اور قِلی جمع خان مینگل (Qilli Juma Khan Mengal) اہم گائوں ہیں۔ یہ بہت سرسبز وادی ہے۔[1][2]