وادی چھدرو
وادی چھدرویہ وادی ضلع میانوالی کی ایک وادی ہے چھدرو نام کا ایک گاؤں بھی موجود ہے۔ وادی چھدرو کا پرانا نام میرے والی تھاچھدرو سے مشرق میں بہنے والے پہاڑی نالے’’چھدرو ووہنڈوں‘‘کی وجہ سے یہ قصبہ مشہور ہوا کیونکہ اس پہاڑی سے چھ نالے نکلتے ہیں یہ وادی قدیم پٹھانوں کی تہذیب کی امین ہے یہ وادی 4لاکھ کنال اراضی پر مشتمل ہے مشرق و مغرب کے پہاڑ معدنیات سے مالا مال ہیں چونے کا پتھر،مٹی، سلیکا سینڈ ،نمک اور جلنے والا قیمتی پتھر پایا جاتا ہے اس وادی میں پھلائی کہو،کیکر ،جنگراور گھینگر کے درخت اور قیمتی جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں۔[1] چھدرو، وادی سون کے عین مغربی کونے، امب شریف سے پندرہ تا بیس کلومیٹر کے فاصلہ پر ہوگا۔ ماہرین وادی سون سکیسر کی کتابوں میں اس کا حوالہ نہیں دیا گیا ہے شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ وادی سون کی مغربی حد سکیسر پہاڑ تک ہے دوسرا یہ کہ چھدرو کا اپنا مخصوص لہجہ ہے جواکثریت سون لہجے سے نمایاں طور پرمختلف ہے۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "CHHIDRU – 786mianwali"۔ 19 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اگست 2017
- ↑ Google Groups