واگی(بھٹی): یہ ذات(قوم) دریا ستلج (تحصیل خیرپور ٹامیوالی* ضلع بھاولپور*اورتحصیل میلسی* ضلع وہاڑی * کے آس پاس آباد ہے۔ان لوگوں کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی (زمیندارہ)ہے ،ان کے علاقے میں زیادہ تر گندم، کپاس، سورج مکھی،سفید تل،مکئی ،کالے تل،پیاز،لہسن اور تمام قسم کی سبزیاں (کچنار،کدو،کریلا،بینگن،بھنڈی توری،کھیرا،بند گوبھی،پھول گوبھی، سوہانجرہ (Moringa) وغیرہ)کاشت ہوتی ہیں، اس کے علاوہ فروٹ میں کنو، مالٹا،امبرود،کیلا،آم،لیموں،انار،تربوز،خربوزہ،کھجور،وغیرہ کے درخت عام ہیں۔

سرائیکی گوتیں وہ قبائل ہیں جنہیں نسلی سرائیکی قبائل کہا جاتا ہے۔ سرائیکی کے معنی ہیں، دریاؤں کے کناروں پر آباد مقامی لوگ یا دریاؤں کے کنارے پر کاشتکاری کرنے والے یا دریاؤں کی درمیانی خشک جگہ یا زمین پر آباد یا کاشتکاری کرنے والے باسی. نسلی سرائیکی ذاتیں یا سرائیکی گوتیں، سرائیکی خطے کے تمام اضلاع میں اکثریت سے موجود ہیں اور اپنے نام کے ساتھ سابقے یا لاحقے کے طور پر ملک، رائے، رانا، مہر، میاں، سردار، رئیس, ڄام وغیرہ کے خصوصی الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔ سرائیکی بولنے والے راجپوت، جٹ، دیراوڑ اور روہیلے قبائل نسلی سرائیکی کہلاتے ہیں اور سرائیکی گوتوں میں شامل ہیں