ٹھیک بگ بینگ والے لمحے جس پر کائنات کا وقت صفر یعنی t=0 بھی کہا جاتا ہے۔ اس پر سارے کے سارے قوانین فطرت، جن سے ہم واقف ہیں، ہمارا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں اور ان کی بنیاد پر ہم کچھ بھی کہنے سے قاصر ہو جاتے ہیں۔

ایسا کوئی بھی موقع جب قوانین فطرت (جنھیں عددی شکل میں بیان کرنے والی ریاضیاتی مساواتیں mathematical equations ) اپنے بارے میں پیشن گوئی کیے جانے کی خاصیت (predictability) سے مرحوم ہو جائیں، وحدانیت یعنی Singularity کہلاتا ہے۔ اور اس وقت سائنس کی سب سے بڑی وحدانیت بگ بینگ ہے۔

ماہرین کونیات (Cosmologists)کے نزدیک بالعموم اور الحاد و مادہ پرستی کے علم بردار سائنس دانوں کے نزدیک بالخصوص، بگ بینگ وحدانیت (Big Bang Singularity) شدید نا پسندیدہ ہے۔ ان کی بے چینی کی وجہ یہ ہے کہ وہ بگ بینگ کے 10 -43 سیکنڈ (یعنی ایک سیکنڈ کے ایک ارب ارب ارب اربواں حصے کے بھی دس لاکھویں حصے) بعد تک کی سائنسی وضاحت کر سکتے ہیں لیکن ٹھیک کائنات کی حالت ٹھیک صفر سیکنڈ یعنی t=0 کی سائنسی وضاحت ابھی تک ممکن نہیں۔ اس ضمن میں بگ بینگ کے تقریبا درجن بھر متبادل نظریات موجود ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم