السباع کا معنی ہے درندے اس وفد میں بھیڑیوں کا ذکر ہے اس لیے اسے وفد السباع کہا جاتا ہے
شمر بن عطیہ بیان کرتے ہیں کہ مزینہ قبیلے یا جہینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صحابی بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فجر کی نماز ادا کی اس وقت وہاں سو بھیڑئیے موجود تھے جنھوں نے اپنے نمائندوں کے طور پر کچھ بھیڑیوں کو بھیجا تھا نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں سے ارشاد فرمایا تم اپنے کھانے میں سے انھیں کچھ کھانے کو دے دیا کرو تم ان کے حملے سے محفوظ رہوگے۔ ان بھیڑیوں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اپنی ضرورت کی درخواست پیش کی تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی وہ ضرورت پوری کردی راوی کا بیان ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی ضرورت پوری کردی تو وہ بھیڑئیے آوازیں نکالتے ہوئے چلے گئے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. سنن دارمی:جلد اول:حدیث نمبر 22