وفد بنو تغلب
وفد بنو تغلب 8ھ میں بارگاہ رسالت میں حاضر ہوا اس میں بنو تغلب کے 16 مسلمانوں اور نصاریٰ کا وفد شامل تھا نصاریٰ نے سونے کی صلیبیں پہن رکھی تھیں۔ یہ لوگ رملہ بن الحارث کے مکان پر اترے۔ رسول اللہ نے عیسائیوں سے اس شرط پر صلح کرلی کہ وہ نصرانیت پر قائم رہیں گے اور یہ لوگ اپنی اولادوں کو نصرانیت میں رنگین نہیں کریں گے۔ ان میں سے مسلمانوں کو ہدیہ و تحائف دیکر رخصت کیا گیا۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ طبقات ابن سعد حصہ دوم صفحہ 66،محمد بن سعد، نفیس اکیڈمی کراچی