وفد بنو کلاب
وفد بنو کلاب سنہ 9ھ میں بارگاہ رسالت میں حاضر ہوا
بنو کلاب کے 13 آدمیوں کا ایک وفد جس میں لبید بن ربیعہ اور جبار بن سلمیٰ بھی تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان لوگوں کو رملہ بنت حارث کے مکان میں اتارا، جبار اور کعب بن مالک میں دوستی تھی کعب ان کو خوش آمدید کہنے گئے اور پھر ساتھ لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں پہنچے وہاں پر اسلامی طریقے سے سلام کیا، اس کے بعد عرض کیا کہ ضحاک بن سفیان ہمارے پاس کتاب اللہ اور آپ کی وہ سنت لائے ہیں جس کا آپ نے انھیں حکم دیا تھا۔ انھوں نے ہمیں اللہ کی طرف دعوت دی، ہم نے اسے اللہ اور رسول کے لیے قبول کر لیا انھوں نے ہمارے امرا سے زکوۃ وصول کی اور غرباء کو واپس کر دی۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ طبقات ابن سعد، حصہ دوم، صفحہ53، محمد بن سعد، نفیس اکیڈمی کراچی