ولیم جوائس (انگریزی: William Joyce)ایک برطانوی شخص لارڈ ھاھا کااصل نام ہے۔ اس نے دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کی شہریت لے کر برطانیہ کے خلاف خوب فاشسٹ پراپیگنڈا کیا. ریڈیو برلن سے اس کے پروگراموں نے انگلینڈ میں آگ لگا دی. اسے اپنی شعلہ بیانی، مبالغہ آرائی اور کذب بیانی کی وجہ " لارڈ ھا ھا" Lord Haw Haw کا خطاب دیا گیا۔ جنگ کے خاتمے کے بعد غداری کے الزام میں اسے انگلینڈ نے پھانسی دیدی. غداری کے جرم میں سزا پانے والا وہ برٹن کا آخری شخص تھا۔

حوالہ جات

ترمیم