ولیم ٹب مین
لائبیریا کے سابق صدر
William Tubman
پیدائش: 1895ء
انتقال: 1971ء
لائبیریا کے سیاست دان۔ باپ پادری اور ایوان نمائندگان کے سابق سپیکر تھے۔ 1917ء میں قانون کی ڈگری لی۔ 1923ء اور 1939ء میں سینٹر منتخب ہوئے۔ 1937ء سے 1943ء تک سپریم کورٹ کے نائب صدر رہے۔ 1943ء میں صدارت کے انتخاب میں کامیاب ہوئے۔ 1951ء میں آئین میں تبدیلی کرکے تاحیات صدر بن گئے۔