ولی محمد نوناری قلندری قادری
حضرت ولی محمد نوناری قلندری قادری
حضرت ولی محمد نوناری قلندری قادریؒ جن کا دربارعالیہ عقب دریائے چناب کے چناب نگرمیں واقع ہے۔ آپ نوناری قبیلہ سے تعلق رکھتے ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے یہ ولی ہر دور میں حضور نبی کریم صلیٰ اللہ تعالیٰ علیہ وآلہِ وسلم کے نائب ہونے کی حیث سے انسا نوں کو راہ راست پر لانے میں مشغول رہے . ان اولیاءاللہ نے اپنی زندگیوں کو لوگوں کے لیے وقف کر دیا۔ ان لوگوں کو دنیاوی مال و دولت کی کچھ پروا نہ تھی . یہ ان اولیاء اللہ کا ہی فیض ہے۔ جس کی بدولت آج دین اسلام دنیا کے کونے کونے پر جگمگار ہا ہے یہ وی لوگ ہیں جو اللہ رب العزت کی بارگاہ میں اپنی عبادت ریاضت کی وجہ سے مقبول ہوئے اور ان کے فیض سے کروڑوں لوگ مسلمان ہوئے برصغیر پاک و ہند میں اسلام پھیلا ہی ان اولیاء اللہ کی وجہ سے ہے۔ہر سال نومبر میں آپ کا سالانہ عرس ہوتاہے جس میں مختلف تقریبات ہوتی ہے جس میں قرآن خوانی ،نعت خوانی اور محفل سماع کا اہتمام کیاجاتاہے ۔