ونگاری متھائی
اس مضمون یا قطعے کو ونگری ماتھی میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ |
کینیا کی نوبل انعام یافتہ ماہرِ ماحولیات۔ ونگاری متھائی نوبل انعال حاصل کرنے والی پہلی افریقی خاتون تھیں۔ انھوں نے انیس سو ستر میں گرین بیلٹ موومنٹ کی بنیاد ڈالی جس نے اب تک پانچ کروڑ سے زیادہ درخت لگائے ہیں۔ انھیں دو ہزار چار میں جب نوبل انعام کے لیے منتخب کیا گیا۔ متھائی نے اپنے ملک میں، ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھائی اور اس پر انھیں کئی بار گرفتار ہونا پڑا اور جیل بھی کاٹنی پڑی۔ 25 ستمبر 2011ء کو کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔