وہپ (سیاست)

سیاسی عہدے دار

وہپ (انگریزی: Whip) قانون ساز مجلس یا پارلیمان کا وہ رکن جسے اس کی جماعت کی انتخابی کمیٹی نامزد کرتی ہے۔ اس کے فرائض میں اپنی جماعت کے ا راکین کو اہم معاملات میں رائے شماری کے وقت حاضر رہنے کے متعلق یاد کرانا، ناگزیر حالات کی بنا پر غیر حاضر اراکین کے لیے جوڑوں ((Pairs) کا اہتمام کرنا، ان اراکین کو منانا جو جماعت کے پروگرام سے مطمئن نہ ہوں ااور اپنی جماعت کے قائدین کو عوامی مسائل کے متعلق اراکین کے طرزِ عمل سے آگاہ کرنا شامل ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. محمد صدیق قریشی، کشاف اصطلاحات سیاسیات (حصہ دوم)، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1986ء، ص 627