ویب بیسڈ اردو وزی وگ ایڈیٹر
ویب وزی وگ اردو ایڈیٹر
ترمیمویب وزی وگ اردو ایڈیٹر کا۔ وزی وگ انگریزی کے الفاظ "what you see is what you get" کا مخفف ہے۔ اگرچہ یہ کام ابھی تک تجرباتی سطح پر ہے لیکن اس کے باوجود اسے ویب اپلیکیشنز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسے نبیل نے اردو ویب پر پیش کیا جبکہ اس سے پہلے نبیل اردو ویب پیڈ اور اردو اوپن پیڈ سادہ تحریر مدون کرنے کے لیے پیش کر چکے ہیں جسے بہت سی اردو کی ویب سائٹس استعمال کر رہی ہیں۔
کمیاں
ترمیماس میں تحریر کو مختلف انداز میں فارمیٹ نہیں کیا جا سکتا جبکہ وزی وگ ایڈیٹر ایک ورڈ پروسیسر کی مانند کام کرتے ہیں اور ان میں استعمال کی گئی فارمیٹنگ کا نتیجہ سکرین پر ہی نظر آ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ تمام بڑے براؤزر میں صحیح کام نہیں کرتا۔
ماخذ سافٹ وئیر
ترمیمنبیل نے نئے سرے سے اطلاقیہ بنانے کی بجائے دو موجودہ وزی وگ ایڈیٹرز ٹائنی ایم سی ای (TinyMCE) اور ایف سی کے ایڈیٹر (FCKEditor) میں اردو سپورٹ شامل کی ہے۔ یہاں پیش کیے گئے وزی وگ ایڈیٹر ٹائنی ایم سی ای اور ایف سی کے ایڈیٹر کے حالیہ ورژنز (ٹائنی ایم سی ای 2.1.0 اور ایف سی کے ایڈیٹر 2.4.2) پر مبنی ہیں۔ TinyMCE اور FCKEditor مشہور آزاد مصدر (open source ) ویب بیسڈ وزی وگ ایڈیٹر ہیں اور اکثر کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ان ایڈیٹرز کو مواد شامل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ورڈپریس، جملہ اور ممبو سوفٹویر میں ٹائنی ایم سی ای ایڈیٹر شامل ہوتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=649[مردہ ربط]