ویب ہوسٹنگ یا میزبانیِ جال خدمات انٹرنیٹ ہوسٹنگ خدمات کی ایک قسم ہے جو افراد اور اداروں کو اپنی ویب سائٹ دنیا بھر میں رسائی کے قابل بناتی ہے۔ ویب ہوسٹ یا میزبان ہائے جال سے مراد وہ کمپنیاں ہیں جو صارفین کو اپنے سرور پر جگہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ رابطہ بھی فراہم کرتے ہیں۔

ریکس میں رکھے سرور کی ایک قسم

ہوسٹنگ ایک کمپیوٹر پر مخصوص جگہ کا نام ہے جس پر آپ کی ویب گاہ اور برقی خطوط (ای میلیں) محفوظ ہوتی ہیں اور وہ مخصوص جگہ آن لائن سروروں پر موجود مواد آپ ایک ایڈریس کے ذریعے استعمال کر سکتے ہیں جسے کمپیوٹر کی زبان میں انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پی) ایڈریس کہتے ہیں یہ مخصوص آئی پی آپ کو اور آپ کے صارفین کو سروس فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے جسے ہوسٹنگ کہتے ہیں۔ ہوسٹنگ حاصل کرنے سے پہلے آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کی ویب گاہ کتنے صفحات پر مشتمل ہے اور اس پر مواد کتنا ہے، اسی کے مطابق سروس لینا بہتر ہوتا ہے۔