ویسٹا رومن مذہب میں چولھا، گھر اور خاندان کی کنواری دیوی کا نام ہے۔ اسے انسانی شکل میں شاذ و نادر ہی پیش کیا گیا ہے اس کے مندر میں داخلے کی اجازت صرف اس کے پجاریوں کو تھی، جو اس کے مندر میں چولہے پر مقدس آگ جلاتی تھیں۔ چونکہ اسے رومن قوم کی سرپرست دیوی تصور کیا جاتا تھا، اس لیے اس کا تہوار ویسٹالیا (7-15 جون) کو رومن کی سب سے اہم تعطیلات میں سے ایک مانا جاتاتھا۔ [1] ویسٹالیا کے دوران لوگ ننگے پاؤں چلتے ہوئے دیوی کے مندر تک جاتے تھے، جہاں وہ کھانے کا نذرانہ اس دیوی کو پیش کیا کرتے تھے۔

حوالہ جات

ترمیم