ویمنز ایریا چیمپیئن شپ

خواتین(ویمنز) ایریا چیمپیئن شپ خواتین کا کرکٹ مقابلہ تھا جس کا اہتمام خواتین کرکٹ ایسوسی ایشن کرتا  تھا، یہ کرکٹ مقابلہ 1980 سے 1996 تک جاری رہا۔ اس میں پچپن کرکٹ اوور کا میچ کرایا جاتا تھا۔ ٹیموں کو کئی گروپوں میں منظم کیا جاتا تھا پھر  فائنل کھیلا جاتا تھا۔ اس مقابلے کی جگہ 1997 میں خواتین کی کاؤنٹی چیمپئن شپ نے لے لی۔

چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں کاؤنٹی ٹیمیں، کاؤنٹی سیکنڈ الیون، علاقائی ٹیمیں اور دعوتی الیون شامل تھیں۔ یہ ٹورنامنٹ انگلینڈ میں خواتین کا پہلا باضابطہ کرکٹ مقابلہ تھا جس میں ٹیموں نے پہلے صرف یک طرفہ اور دوستانہ میچ کھیلے۔ 1988 اور 1994 کے درمیان، مقابلہ خواتین کے علاقائی ٹورنامنٹ کے بعد ہوا، جس کا مقابلہ علاقائی چیمپئن شپ ٹیموں سے منتخب علاقائی ٹیموں نے کیا۔

یارکشائر ایریا چیمپئن شپ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم تھی جس نے گذشتہ پانچ ٹورنامنٹ سمیت چھ ٹائٹل جیتے تھے۔ ایسٹ مڈلینڈز اور مڈل سیکس نے تین تین ٹائٹل جیتے۔

تاریخ

ترمیم

افتتاحی خواتین ایریا چیمپئن شپ 1980 میں ہوئی جس میں بارہ ٹیموں نے چار علاقائی گروپس کی صورت میں حصہ لیا[1]۔ مڈل سیکس فائنل میں ویسٹ مڈلینڈز کو ہرا کر پہلی بار چیمپئن بنی[2]۔ ابتدائی بارہ ٹیمیں ٹورنامنٹ کے دوران میں باقاعدہ مدمقابل بنیں، مختصر طور پر 1986 اور 1989 میں  ڈبلیو سی اے  انویٹشنل الیون، اے ووڈ الیون، بی اے ڈینیل الیون اور آخری دو سیزن میں  سرے سیکنڈ الیون  شامل ہوئیں۔ 1988 سے ٹورنامنٹ پر دو ٹیموں کا غلبہ تھا: یارکشائر اور ایسٹ مڈلینڈز۔ وہ تین فائنل میں ایک دوسرے سے کھیلے اور مجموعی طور پر یارکشائر نے اس عرصے میں چھ ٹائٹل جیتے اور تین دفعہ دوسرے نمبر پر آئی۔ ایسٹ مڈلینڈز نے تین ٹائٹل جیتے اور چار مرتبہ دوسرے نمبر پر آئی۔[3][4]

ساخت

ترمیم

خواتین ایریا چیمپیئن شپ اپنے قیام سے مختلف ادوار سے گذری۔ ابتدائی طور پر ٹیمیں چار  گروہ میں کھیلتی تھیں جن میں فاتح ٹیم سیمی فائنل میں پہنچتی تھی[5]۔ بعد میں ٹیمیوں کو دو پول بنا کر تقسیم کر دیا گیا، ٹیمیں اپنے اپنے پول میچ کھیلتیں اور پول کے فاتینح فائنل میں پہنچ جاتے۔ چیمپیئن شپ کے آخری دو سیزن میں ٹیموں کو  دو ڈویژنوں میں منظم کیا گیا جس میں ڈویژن ایک کی فاتح کو چیمپئن کا تاج پہنایا گیا۔ اس طریقے کو خواتین کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں آگے بڑھایا گیا۔[6]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Women's Area Championship 1980"۔ کرکٹ آرکیو۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2021 
  2. "Middlesex v West Midlands, 7 ستمبر 1980"۔ کرکٹ آرکیو۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2021 
  3. "Yorkshire Women List A Matches"۔ کرکٹ آرکیو۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2021 
  4. "East Midlands Women List A Matches"۔ کرکٹ آرکیو۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2021 
  5. "Women's Area Championship 1986"۔ کرکٹ آرکیو۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2021 
  6. "Women's Area Championship 1995"۔ کرکٹ آرکیو۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2021