| یہ ایک صفحۂ معلومات ہے جو قوانین ویکیپیڈیا کے ذیل میں برادری کے اتفاق رائے کو ظاہر کرتا ہے۔ چونکہ بذات خود یہ کسی ہدایت یا حکمت عملی کا حصہ نہیں ہے، بلکہ یہ دیگر ویکیپیڈیا ہدایات اور حکمت عملی کا ضمیمہ ہے؛ اس لیے براہ کرم حالیہ صفحہ اور متعلقہ حکمت عملی صفحہ کے درمیان تضاد کی صورت میں اصل حکمت عملی صفحہ کو ترجیح دیں اور اسی کا حوالہ دیں۔ |
| یہ صفحہ ایک نظر میں:
- انضمام کا مطلب دو یا دو سے زائد صفحات کے مواد کو متحد کر کے ایک صفحہ کرنے کا غیر خودکار عمل ہے۔
- غیر نزاعی صفحات کے انضمام کے لیے کوئی اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی؛ اسے ضم کر دیں۔ اگر آپ کا ضم کردہ صفحہ واپس الگ کر دیا ہے، تو وہ نزاعی ہے اور آپ کو اس کے متعلق تبادلۂ خیال کرنا چاہیے۔
- صفحۂ انضمام کا تبادلۂ خیال شروع کرنے کے لیے ذیل میں ہدایات ملاحظہ کریں۔
|
انضمام کا مطلب دو یا دو سے زائد صفحات کے مواد کو متحد کر کے ایک صفحہ کرنے کا غیر خودکار عمل ہے۔