ویکیپیڈیا:حیات، کائنات اور ہر شئے کا جواب
یہ صفحہ ایک انشا (تحریر) ہے۔ اس میں ایک یا ایک سے زائد ویکیپیڈیا پر شراکت کرنے والوں کے مشورے یا آرا شامل ہیں۔ یہ صفحہ ویکیپیڈیا کی ہدایات اور حکمت عملیوں میں سے ایک نہیں ہے، کیوں کہ یہ برادری کی متفقہ رائے سے تخلیق نہیں کیا گیا ہے۔ کچھ انشا اکثریت کا مؤقف ہوتی ہیں؛ دیگر صرف اقلیت کا نقطہ نظر تسلیم کی جاتی ہیں۔ |
مضامین کو عموما چاہیے، معتبر ذرائع ابلاغ میں، اچھی خاصی کو-ریج، جو مضمون سے آزادہو۔ . |
اچھی خاصی کو-ریج
ترمیمہمیں اچھی خاصی کو-ریج چاہیے۔ اس سے مضمون کے معروفیت کے معیار کو پرکھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ ہمیں متعدد ذرائع کی ضرورت ہے جو موضوع پر براہ راست اور تفصیل سے تبادلہ خیال کریں۔ ایک ستری تذکرہ ، ڈائریکٹری کی فہرست سازی ، یا کوئی پرانی چیز جس میں اس عنوان کا نام پایا جائے، پہلی فرصت میں خارج ہیں۔
معتبر ذرائع
ترمیمہمیں ایسے ذرائع ابلاغ چاہیے جو معتبر ہوں۔ عام طور پر اس کا مطلب یہ ہے کہ ناشر کو حقائق کی جانچ پڑتال کی ساکھ ہے اور متن کسی ایڈیٹر کی نظر سے گزارکر شائع کرتا ہے۔ انتخاب کریں: معروف پبلشنگ ہاؤسز ، مرکزی دھارے میں آنے والے اخبارات ، یا دیگر رسالے اور اجتناب کریں: ٹیبلوائڈز ، ڈسکشن بورڈ ، فین سائیٹس ، فیس بک ، یوٹیوب اور بیشتر بلاگ۔ (کچھ بلاگ پیشہ ور صحافی لکھتے ہیں اور اخباری ویب سائٹوں پر شائع کرتے ہیں ، لیکن زیادہ تر بلاگز میں ادارتی نگرانی نہیں ہوتی ہے ، اور فورم کے خطوط کی طرح بلاگز پر تبصرے بھی کبھی ٹھیک نہیں ہوتے ہیں۔)
آزاد ذرائع
ترمیمہمیں ایسے ذرائع کی ضرورت ہے جو مضمون کے موضوع سے آزاد ہوں۔اجتناب کریں: مضمون کے بارے میں مضمون کے لکھے ہوئے مضامین، مثال کسی شخصی خاکے میں اسی شخص کا لکھا ہوا مضمون (انٹرویو سمیت) ، ان کی ویب سائٹ ، یا ان کی تنظیم کے ذریعے پیسہ دے کر لکھوائے گئے مضامین۔اجتناب کریں: پریس ریلیز جو کسی پبلسسٹ نے لکھا ہوا ہو جو کسی موضوع پر مثبت "اسپن" ڈالتا ہے اور منفی واقعات کو چھوڑ دیتا ہے۔ اجتناب کریں: ایسارپورٹ جو کسی تنظیم نے شائع کیے ہوں، اور مضمون اس تنظیم کامالک ہو، یعنی کسی مدرسے کا اپنے مہتمم کے بارے میں لکھنا، جہاں مہتمم اس مدرسے کا مالک ہو۔اجتناب کریں: ایسے سوال و جواب والے انٹرویو سے جہاں عملی طور پر تمام معلومات صرف مضمون یا اس کا ترجمان اپنے لئے بولتے ہوں۔ ہم چاہتے ہیں کہ قارئین جو کچھ پڑھتے ہیں اس پر یقین کریں ، اور ویکیپیڈیا پر موجود مضامین میں کیے گئے دعوؤں کی وہ تصدیق کرسکیں۔۔ لہذا ، براہ کرممضمون میں باضابطہ معتبر حوالہ جات کا اندراج کریں،جیسے معتبر ماہرین کے ا قابل اعتماد رپورٹرز۔ اگر مرکزی دھارے کے ذرائع ابلاغ ہوں یا معتبر پبلشرز کے ذریعہ طباعت شدہ کتابیں اور جرائد ہوں تو بہتر ہے۔
نوٹ
ترمیم- یہ کوئی ویکیپیڈیا پالیسی نہیں ہے۔ اگر اس میں کہیں پر غلطی ہو تو مطلع کریں۔