اردو ویکیپیڈیا پر بسا اوقات کسی صفحے کا غلط عنوان رکھ دیا جاتا ہے۔ گو اس عنوان کو کبھی بھی منتقل کیا جا سکتا ہے لیکن دیگر سینکڑوں صفحات میں وہ عنوان بصورت ربط (یعنی مربع قوسین [[]] میں) اسی طرح مستعمل رہتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ صفحہ کا عنوان درست کرنے کے ساتھ ساتھ ان تمام صفحات میں بھی ربط درست ہو جائے تو ذیل کی ہدایات کا بغور مطالعہ فرمائیں۔
- طریقہ کار
اوپر موجود ترمیم کی بٹن پر کلک کریں۔ جب خانہ ترمیم کھل جائے تو اس میں ربط کا عنوان درج کرنے کے لیے نئی سطر کے آغاز میں ستارہ (*) ڈالیں اور اس کے بعد موجودہ ربط کا عنوان (جس نام سے اردو ویکی میں ربط پہلے موجود تھا اسے) درج کریں۔ بعد ازاں > کی علامت اور درست ربط کا عنوان درج کریں۔ بطور نمونہ ذیل میں ملاحظہ فرمائیں:
*غلط ربط > درست ربط
*غلط ربط > درست ربط
*غلط ربط > درست ربط
واضح رہے کہ اس طرح درج کرنے سے درستی کا یہ عمل محض مضمون اور سانچہ نام فضا میں ہوگا۔ اگر آپ اسے تمام نام ہائے فضا میں کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل طریقہ پر اپنی درخواست درج کریں:
*غلط ربط > درست ربط >all
*غلط ربط > درست ربط >all
*غلط ربط > درست ربط >all
اندراج کے بعد نیچے موجود درستی شروع کریں! کی بٹن پر کلک کریں۔
- اندراج روابط کے ضمن میں چند خصوصی ہدایات
- کوما کا خصوصی خیال رکھیں، اردو میں کوما اس طرح (،) ہوتا ہے اور انگریزی میں اس طرح (,)، اس بات کا خصوصی خیال رکھیں۔
- نئی سطر سے قبل ستارہ (*) لازماً درج کریں۔
درستی شروع کریں!
اِس میں کشمیر کا پرچم شائع نہیں ہوا۔
|
|