ویکیپیڈیا:درآمد کنندگان

بین الویکی درآمد کنندگان اردو ویکیپیڈیا کے صارفین کا وہ حلقہ جسے خاص:درآمد کی مدد سے (import) کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ اس انٹرفیس میں صارفین کو صفحات اور مرضی کے مطابق صفحہ کے تمام تاریخچوں کو دوسری ویکیپیڈیاؤں سے نقل کرنے کا اختیار ہے۔ ”درآمد“ کرنے کی اجازت اس حلقے کے صارفین کے ساتھ ساتھ منتظمین کو بھی ہوتی ہے۔ موجودہ ”بین الویکی درآمد کنندگان“ کی تعداد 2 ہے۔ بین الویکی درآمد کنندگان کے حلقہ میں کسی صارف کو شامل کرنا ناپسندیدہ سمجھا جاتا ہے اور یہ اختیار صرف مضیفین کی جانب سے Iعطا کیا جاتا ہے، اس صورت میں جب برادری کی جانب سے رائے شماری میں بھرپور تائید ملی ہو۔

درآمد کنندگان ایک حلقہ جس میں ترمیم کنندگان کو خاص:درآمد سے (importupload) کی اجازت کے ساتھ ساتھ (import) کرنے کی اجازت حاصل ہوتی ہے۔ درآمد کنندگان کے پاس صفحات کو ایکس ایم ایل سے بلا واسطہ مضامین (کسی بھی ویکی سائٹ سے ) درآمد کرنے کے اضافی حقوق ہوتے ہیں۔ ”importupload“ کے حقوق مضیفین کے پاس ہوتے ہیں۔ اس وقت درآمد کنندگان کی تعداد 1 ہے ان کے نام جاننے کے لیے خاص:فہرست صارفین/import پر جائیں۔ اس کے اختیارات نہایت محدود ہوتے ہیں اور رائے شماری کے بغیر کسی کو درآمد کنندہ نہیں بنایا جا سکتا، اگر رائے شماری پر برادری کی جانب سے بھرپور تائید آ جائیں تو مضیفین کی جانب سے یہ اختیارات دیے جاتے ہیں۔

باقی تمام صارفین خاص:برآمد استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کی مدد سے کسی صفحہ اور اس کے تاریخچہ کے ایکس ایم ایل برآمد بنائے جا سکتے ہیں۔