ویکیپیڈیا:دستاویز سانچہ
سانچے میڈیاویکی مصنع لطیف میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ لیکن بسا اوقات نئے صارفین کو سانچوں کے نظام کے سمجھنے اور طریقہ استعمال میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بلکہ بعض اوقات پرانے اور تجربہ کار صارفین بھی پیچیدہ سانچوں کو سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر سانچہ کے ساتھ ایک دستاویزی صفحہ موجود ہوتا ہے جس میں طریقہ استعمال تفصیل سے درج کیا جاتا ہے۔