ویکیپیڈیا:دستخط
اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کا ہدایت نامہ درج ہے۔ بہت سے صارف اس صفحہ کے خیالات سے متفق ہیں۔ اس پر عمل کرنا ایک اچھا خیال ہے، لیکن یہ پالیسی نہیں ہے۔ آپ صفحہ کو ضرورت کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں، لیکن براہ کرم تبادلۂ خیال صفحہ استعمال کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ دوسرے صارفین کسی بڑی تبدیلی سے متفق ہیں۔ |
یہ صفحہ ایک نظر میں: براہ کرم تبادلۂ خیال صفحات میں کسی بھی قسم کی تحریر یا تبصرہ درج کرنے کے بعد اپنے دستخط ضرور درج کریں، دستخط کرنے کے لیے یہ علامت ~~~~ استعمال کریں۔ نیز اس کا خیال رکھیں کہ دستخط کی ترمیز زیادہ طویل نہ ہو، اور اسے بآسانی پڑھا جاسکے۔ |
تبادلۂ خیال صفحات میں تبصرہ یا پیغام درج کرنے کے بعد اپنے دستخط کرنا بہتر بلکہ ایک طرح سے ضروری ہے، اس سے دیگر صارفین کو ایک نظر میں پتہ چل جاتا ہے کہ تبصرہ یا پیغام کس صارف کے جانب سے کیا گیا ہے۔ پھر دیگر صارفین اس پیغام یا تبصرہ کا جواب مبصر یا پیغام بر کے تبادلۂ خیال صفحہ پر (اگر ضرورت محسوس کرے) دے سکتا ہے۔ کسی بھی اجتماعی کام کو سر انجام دینے کے لیے آپسی گفتگو ایک لازمی امر ہے، کیونکہ اس سے صارفین کا باہم رابطہ رہتا ہے اور کسی بھی کام کی اہمیت اور اس کی کارگذاری کا علم ہوتا رہتا ہے۔
تاہم اس بات کا خیال رہے کہ مضامین میں کسی بھی قسم کی تحریر درج کرنے کے بعد دستخط نہ کیا جائے، کیونکہ ویکیپیڈیا میں مضامین نویسی ایک اجتماعی کام ہے اور اس میں سب کا حصہ ہے۔
طریقہ دستخط
ترمیمتبادلۂ خیال صفحات میں اپنا پیغام درج کرنے کے بعد درج ذیل طریقوں میں سے کسی ایک طریقہ سے دستخط کریں:
- بغیر قوسین کے یہ (~~~) علامت درج کریں، اس کے ذریعہ مندرج صارف کا نام اور غیر مندرج کا آئی پی درج ہوجائے گا۔
- بغیر قوسین کے یہ (~~~~) علامت درج کریں، اس کے ذریعہ مندرج صارف کا نام اور غیر مندرج کا آئی پی درج ہوگا، نیز اس کے ساتھ وقت اور تاریخ بھی درج ہوجائے گی۔
- خانہ تحریر میں موجود یہ آئیکون ( ) یا ( ) پر کلک کرکے بھی دستخط درج کیا جا سکتا ہے۔
دستخط کی تدوین
ترمیمتمام صارفین کا طے شدہ دستخط (جو MediaWiki:Signature میں موجود ہے) اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب ~~~~
تحریر کیا جائے۔ طے شدہ دستخط اس طرح نظر آتا ہے:
مثال (تبادلۂ خیال) 01:11, 9 ستمبر 2024 (م ع و)