ویکیپیڈیا:دو لاکھ مضامین کا ہدف
107.9% اب تک 215,712 مضامین اردو ویکیپیڈیا پر لکھے جا چکے ہیں۔
ویکیپیڈیا:دو لاکھ مضامین کا ہدف/بالا
اردو ویکیپیڈیا نے مورخہ 7 جنوری، 2024ء کو دو لاکھ مضامین کا اہم ترین سنگ میل عبور کیا۔ اس موقع پر اردو ویکیپیڈیا کی جانب سے اس کے تمام صارفین اور منتظمین کو دلی مبارکباد اور اس سنگ میل کے عبور کرنے میں ان کی انتھک محنت، جدوجہد اور کاوشوں پر صدہا آفرین۔
ویکیپیڈیا انسانی تاریخ کا عظیم ترین اور وسیع ترین علمی دائرۃ المعارف تیار کرنے کی ایک تحریک ہے، ایسا دائرۃ المعارف جو بیک وقت مختلف الجہات، متعدد الفنون اور کثیر الالسنہ بھی ہو نیز تعلیم یافتہ افراد اور کم پڑھے لکھے قارئین ہر دو طبقہ کے لیے یکساں مفید بھی۔ اس منصوبہ کی ابتدا جنوری 2001ء میں ہوئی، جبکہ اس تحریک کے پرچم تلے اردو زبان نے اپنی ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2004ء میں کیا۔ خوشی کے اس موقع پر اردو ویکیپیڈیا اپنے تمام رفقاء کار سے دست بستہ گذارش کرتا ہے کہ نئے عزم و استقلال اور تازہ ولولوں کے ساتھ ایک بار پھر اس منصوبہ کے ہمنوا بنیں اور اس دائرۃ المعارف کو اردو زبان کا منفرد موسوعہ بنانے میں تعاون فرمائیں، ہماری آنے والی نسلیں اس منصوبہ سے استفادہ کر کے ہماری شکرگزار ہونگی۔ ہمیں امید ہے جملہ صارفین و منتظمین اس پر مسرت موقع سے لطف اندوز ہونگے۔
اطلاع: تمام احباب سے گذارش ہے درج ذیل طریقہ پر ان لمحات کے متعلق اپنے تاثرات کو قلمبند فرمائیں، آپ کے یہ تاثرات اردو ویکیپیڈیا کی تاریخ میں محفوظ ہوکر امر بن جائیں گے۔
اپنا تاثراتی پیغام درج کرنے سے قبل اپنے پیغام کا مناسب سا عنوان درج کریں، پھر پیغام اور تاثرات درج کریں، نیز اردو ویکیپیڈیا کی ترقی وترویج کے لیے مناسب تجاویز بھی تحریر کرسکتے ہیں، اس کے بعد اپنی دستخط لازماً شامل کریں۔