ویکیپیڈیا:مجلس متولیان ویکیمیڈیا کے انتخابات، 2021ء

مجلس متولیان ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن اجتماعی اقتدار اعلیٰ کی حیثیت سے فاؤنڈیشن اور اس کی کارکردگیوں کی نگراں ہے۔ اس مجلس کی تشکیل سنہ 2003ء میں عمل میں آئی تھی اور ابتدا میں کل 3 ارکان منتخب کیے گئے تھے۔ 2008ء میں ان کی تعداد 10 ہو گئی جس میں 4 افسر، ایک صدر، ایک نائب صدر، ایک خزانچی اور ایک سکریٹری ہوا کرتا تھا۔

ڈھانچہ

ترمیم

ارکان مجلس کا ڈھانچہ حسب ذیل ہے:

موجودہ مجلس متولیان ویکیمیڈیا

ترمیم

مجلس متولیان ویکیمیڈیا

موجودہ انتخابات 2021

ترمیم

تعارف

ترمیم

متولیان ویکیمیڈیا کے انتخابات 4 اگست تا 17 اگست 2021ء کو منعقد ہوں گے جن کے ذریعہ صارفین ویکیمیڈیا 4 امیدواروں کو 3 سال کی مدت کے لیے منتخب کریں گے۔ انتخابات کی تمام سرگرمیوں سے واقفیت کے لیے ٹیلی گرام چینل میں شامل ہو سکتے ہیں۔

خط زمانی

ترمیم
  • 2021-04-15: انتخابات کے لیے مجلس کی قرارداد
  • 2021-04-29 رضاکاروں کے دعوت نامے
  • 2021-06-09 تا 2021-06-29: امیدواروں کو دعوت امیدواری
  • 2021-06-30 تا 2021-07-02: امیدواروں کی حتمی فہرست
  • 2021-07-07 تا 2021-08-03: امیدواروں کی انتخابی مہم اور تشہیری پروگرام
  • 2021-08-04: رائے دہی کا آغاز
  • 2021-08-17: رائے دہی کا اختتام
  • 2021-08-18 : 2021-08-24: آرا کی گنتی
  • 2021-08-25: اعلان نتیجہ
  • 2021 ستمبر: منتخب ارکان کی تقرری

ووٹنگ کا طریقہ کار

ترمیم

ایک کھاتا سے ایک ہی ووٹ دیا جا سکتا ہے۔ ووٹ دینے کے لیے اپنے کھاتہ میں لاگ ان ہونا ضروری ہے۔ ایک صارف کے کئی کھاتے ہونے کے باوجود صرف ووٹ ہی دیا جا سکتا ہے۔ ووٹنگ کے لیے درج ذیل شرائط ہیں:

  • ایک پروجیکسٹ سے زیادہ پر صارف کو بلاک نا کیا گیا ہو
  • بوٹ کھانا نہیں ہونا چاہیے
  • 5 جولائی 2021 سے قبل 300 ترامیم ہونی چاہیے
  • 5 جنوری 2021 تا 5 جولائی کے درمیان کم از کم 20 ترامیم ہونی چاہیے

ووٹنگ کی اہلیت کی جانچ کرنے کے لیے https://meta.toolforge.org/accounteligibility/56 کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔