ویکیپیڈیا:معزولی/Obaid Raza
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
محترم مامور اداری!
السلام علیکم۔
کچھ عرصہ سے میں دیکھ رہا ہوں کہ بعض متحرک صارفین کی نظر میں اپنے اختیارات سے تجاوز کرتا، اور حکم چلاتا ہوں اور غیر مناسب رویہ رکھتا ہوں، میں اپنی صفائی میں جو کچھ مختلف اوقات میں کہہ سکتا تھا کہہ چکا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اتنے سارے منتظمین کے ہوتے میں رضا کارانہ باعزت طریقہ سے منتطم کے اختیار سے سبکدوش ہو جاؤں تا کہ کسی دوسرے کو یہ قدم نا اٹھانا پڑے۔ جب تک مجھے معزول نہیں کیا جاتا تب تک میں کوئی بھی ترمیم کرنے سے معذرت کرتا ہوں۔
جن لوگوں کو مجھ سے گلہ ہے، برائے مہبربانی ان متعلقہ صفحات پر جا کر وہ تمام گفتگو ایک بار پھر پڑھ لیں۔ (اس پس منظر میں جو اس وقت تھا)۔ میں تمام حضرات سے غیر مشروط معذرت چاہتا ہوں۔ جو کچھ مجھ سے بطور منتظم ممکن تھا وہ کیا۔ عام صارف کی حیثیت سے بھی کرتا رہا، اب بھی اگر کسی نے کرنے دیا تو عام صارف کے طور پر اردو کے لیے کام کرتا رہوں گا۔ کسی بھی خاص شخص کو میں مورد الزام نہیں ٹھہرا رہا۔
- بے نشانوں کا نشان مٹتا نہیں
- مٹتے مٹتے نام ہو ہی جائے گا
--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:12، 27 نومبر 2015 (م ع و)
نتیجہ
N نہیں ہوا، محسن اردو ویکیپیڈیا کو معزول کرنے کی ہمت شاید کسی بھی مامور اداری میں نہ ہو، اس لیے معزولی کی اس درخواست کو غیر مقبول قرار دیا جا رہا ہے۔ محمد شعیب (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:08, 27 نومبر 2015 (م ع و)