ویکیپیڈیا:مفید آلات
مفید آلات کے تحت اردو ویکیپیڈیا پر مختلف نام فضاؤں میں علاحدہ علاحدہ آلات متعارف کرائے گئے ہیں جن کا مقصد صارفین کی معاونت ہے۔ ان آلات کی مدد سے صارفین ان کاموں کو خودکار طور پر مکمل کر سکتے ہیں جنہیں نئے اور پرانے صفحات میں مکرر سہ کرر انجام دینا پڑتا ہے مثلاً خانہ معلومات اور زمروں کا اندراج، مربع قوسین یعنی [[ ]] میں الفاظ رکھنا، املا کی درستی، مکرر حوالوں کی گروہ بندی وغیرہ۔