ویکیپیڈیا:نامناسب اردو سازی کے معروف اردو متبادل
اردو ویکیپیڈیا پر سابق منتظمین نے کچھ برس پہلے انگریزی سے اردو اصطلاح سازی کا کام کیا تھا جس کی وجہ سے آہستہ آہستہ بہت سارے اصطلاحات اور الفاظ جن میں بہت سوں کے اردو متبادلات پہلے سے رائج ہیں (جیسے اردو ویکیپیڈیا پر ایک قدیم منتظم نے اپنی ذاتی رائے سے رموز اوقاف کو تنقیط سے بدلاتھا) اور کچھ الفاظ کو صرف اردو حروف تہجی کی مدد سے اردو میں منتقل کر دیا جاتا ہے جیسے کمپیوٹر اسی لفظ کو اردو مانا جائے گا نہ کہ شمارندہ کو، اسی طرح زمرے اور سانچوں کے نام بھی اسی اردو سازی سے بنائے گئے، ان تمام اصطلاحات و الفاظ کو معروف اردو متبادلات جیسے تنقیط کو رموز اوقاف سے اور اردو صورت جیسے شمارندہ کو کمپیوٹر سے بدلنے کی اشد ضرورت ہے۔
اس کام کو مارچ 2015 کے اختتام سے پہلے پہل مکمل کرنے کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔ تمام منتظم روز اگر 30 منٹ ہی اس کام کو دیں تو تمام ٹیکنالوجی اور سائنس کے صفحات کو سمجھنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ مزید تجاویز و مشوروں اور الفاظ و اصطلاحات کی طرف رہنمائی فرما کر اردو ویکیپیڈیا کی مدد کریں۔
اصول
ترمیمزمرے اور سانچے
ترمیماس صفحہ کو ترمیم کے لیے کھول کر پہلے سے دیئے گئے الفاظ کے مطابق ہی نئے الفاظ درج کریں۔ مزید تجویز یا مشورے کے لیے جدول کے باہر نیچے لکھیں یا تبادلہ خیال صفحہ استعمال کریں۔
توجہ طلب الفاظ و اصطلاحات اور ان کا ممکنہ حل
ترمیمانگریزی نام (یا جس بھی زبان کا لفظ ہو) |
اردو صورت | نامناسب اردو سازی کی صورت |
اردو ویکیپیڈیا پر جو صورت ہونی چائیے |
اصل مضمون کا ربط |
---|---|---|---|---|
computer | کمپیوٹر | شمارندہ | کمپیوٹر | 1 |
Mobile | موبائل | محمول | موبائل | 2 |
super computer | سپر کمپیوٹر | فوقی شمارندے | ؟ | 3 |
super computing | سپر کمپیوٹنگ | فوقی شمارندہ کاری | ؟ | 4 |
computer program | کمپیوٹر پروگرام | شمارندی برنامج | ؟ | 5 |
distributed computing | ڈسٹری بیوٹڈ کمپیوٹنگ | منقسم شمارندہ کاری | ؟ | 6 |
technique | تیکنیک | طراز | ؟ | 7 |
Resource virtualization | مثال | مجاز سازی | ؟ | 7 |