ویکیپیڈیا:گردانی سانچے
ویکی اصطلاح میں گردانی سانچوں سے مراد وہ سانچے ہیں جن میں متعلقہ مضامین اور روابط کو یکجا کر دیا جاتا ہے۔ ان سانچوں کی مدد سے موضوع سے متعلق دیگر مضامین تک قارئین بڑی سہولت سے پہنچ جاتے ہیں۔ نیز موضوع کے دوسرے پہلو بھی بڑی حد تک ایک نظر میں سامنے آجاتے ہیں۔ ان سانچوں کو عموماً مضامین کے آخر میں یا ایک گوشہ میں رکھا جاتا ہے اور ان میں ترمیم اور حذف و اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
گردانی سانچوں کی دو قسمیں ہیں: پہلی قسم وہ ہے جسے مضمون کے مندرجات کے بالکل آخر میں چسپاں کیا جاتا ہے۔ اور دوسری قسم "بغلی سانچے" کہلاتی ہے، اسے مضامین میں بائیں جانب آویزاں کیا جاتا ہے۔ دونوں سانچوں کا محل استعمال جدا جدا ہے۔ گردانی سانچوں کی مکمل فہرست اس زمرے میں موجود ہے۔