وی آر اے ایمسٹرڈیم
وی آر اے ایمسٹرڈیم ( ولہارڈنگ آر اے پی ایمسٹلز) ایمسٹیلوین ، نیدرلینڈ کا ایک کرکٹ کلب ہے۔ اس کی بنیاد 5 ستمبر 1914ء کو ولہارڈنگ (1889ء)، آر اے (1887ء) اور ایمسٹلز سی سی (1885ء) کے انضمام سے رکھی گئی تھی۔ ابتدائی سالوں میں کلب نے انگلش ٹیموں کے ساتھ ونڈیلپارک ، میوزیمپلین اور اولمپک اسٹیڈیم جیسے مقامات پر کھیلا تھا۔ 1939ء میں وی آر اے ایمسٹرڈیم باس میں چلا گیا جہاں یہ بین الاقوامی ویگنر اسٹیڈیم کے بالکل ساتھ واقع ہے۔ فی الحال مردوں کی 5ٹیمیں اتوار کو اور 7ٹیمیں ہفتہ کو کھیلتی ہیں جن میں خواتین کی ٹیم اور 7نوجوانوں کی ٹیمیں شامل ہیں۔