٘محمد بن عبداللہ بن سلام

حضرت محمد بن عبد اللہ بن سلام ؓ اہل کتاب صحابی رسول تھے۔

حضرت محمد بن عبد اللہ بن سلام ؓ
معلومات شخصیت

نام ونسب ترمیم

محمدنام، حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے تھے۔

اسلام ترمیم

آپ کے اسلام لانے کی کوئی تصریح نہیں ملتی ہے، غالباً حضرت عبد اللہ بن سلام کے ساتھ اسلام لائے ہوں گے، آپ کوشرف صحبت اور روایت دونوں حاصل ہیں، کتب رجال میں ہے کہ: له رؤية ورواية محفوظة۔ [1] ترجمہ: اُن کوصحبت اور روایت دونوں حاصل ہیں۔ مسند میں آپ سے دوروایتیں مروی ہیں، ان میں ایک روایت بہت مشہور ہے، وہ یہ ہے: عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْنَا يَعْنِي قُبَاءً قَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَثْنَى عَلَيْكُمْ فِي الطُّهُورِ۔ [2] وفات اور زندگی کے دوسرے حالات کتب رجال میں مذکور نہیں ہیں۔

  1. (الإصابة في معرفة الصحابة:3/63، شاملہ، موقع الوراق)
  2. (مسنداحمد بن حنبل، بَاقِي مُسْنَدِ الْأَنْصَار،حَدِيثُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،حدیث نمبر:23884، شاملہ، الناشر:مؤسسة قرطبة،القاهرة)