چھوٹی قسم کی میونسپل کمیٹی جو ٹاون یا قصبے کی کمیٹی ہوتی تھی۔ ٹاون کمیٹی کے ارکان بھی منتخب ہوتے تھے۔ اس کے قیام کے لیے کم از کم آبادی کی تعداد مقرر ہوتی تھی۔ ٹاون کمیٹی کے علاوہ سمال ٹاون کمیٹی بھی ہوتی تھی۔ یہ چھوٹے قصبوں سے متعلق ہوتی تھی۔ ٹاون کمیٹی کے سپرد قصبے کی صحت، صفائی، ابتدائی تعلیم، چنگی، محصولات اور اسی قسم کی دوسری شہری غورو پرداخت کے انتظام ہوتے تھے۔ 1962ء سے پاکستان میں اس کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم