ٹاک شو (انگریزی: Talk show)، جسے کبھی کبھار چیاٹ شو بھی کہا جاتا ہے، ٹیلی ویژن یا ریڈیو میں ایک طرح کا پروگرام ہوتا ہے جس میں ایک شخص یا چند اشخاص مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہیں جن پر کہ ٹاک شو میزبان توجہ مرکوز کرتا ہے۔

عام طور سے مہمان ایسے زمرے کے لوگ ہوتے ہیں جو داشورانہ پہنچ رکھتے ہیں یا ان موضوعات میں اچھا خاصا تجربہ رکھتے ہیں جن پر کہ ایپی سوڈ میں گفتگو کی جا رہی ہے۔ کچھ اور وقتوں پر کوئی واحد مہمان اپنے کام یا تجربے کے دائرے پر کسی ایک یا دو میزبانوں سے گفتگو کرتا ہے۔ کال اِن ٹاک شو یا فون اِن ٹاک شو وہ ٹاک شو ہوتا ہے جس میں راست فون کالوں کو ناظرین کے گھروں، کاروں، باغات یا دفاتر سے لیتا ہے، جہاں وہ اس شو کا مشاہدہ کر رہے ہوتے ہیں۔ کبھی کبھار مہمان پروگرام کے شروع سے اپنی نشستوں پر بیٹھے ہوتے ہیں، مگر اکثر وہ اپنے تعارف سے پہلے اسٹوڈیو کے اندر بیٹھے ہوتے ہیں اور اپنے نام اور تعارف کے بعد پروگرام میں جلوہ افروز ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں کئی ٹاک شو کو نشر کیا جا چکا ہے؛ ان میں سے کئی ٹاک شو ایسے بھی رہے ہیں جن کی وجہ سے میزبان مشہور ہوئے ہیں۔ کچھ ٹاک شو کے نام ہی میزبانوں کے نام پر رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی دنیا بھر میں دیکھا گیا ہے کہ کچھ مشاہیر، جو کسی شعبے میں پہلے ہی اپنا مقام بنا چکے ہیں، کسی ٹاک شو کی میزبانی کر چکے ہیں۔ [1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم