ٹب چوہان
ٹب چوہان ضلع رحیم یار خان سے 16 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ایک چھوٹا سا گاؤں ہے جو قیام پاکستان سے پہلے وجود میں آیا تھا ایک روایت کے مطابق کڑمان سنگھ جو پرتھوی راج کی فوج کا ایک اہم آدمی تھا اس نے یہاں اپنی قوم آباد کی تھی بعد ازاں جب چوہان قوم یہاں کثرت میں آباد ہوئی جن میں مسلمان بھی تھے تب اس کا نام ٹب چوہان پڑ گیا قیام پاکستان کے بعد کئی ہندو یہاں سے ہجرت کر گئے