ٹرانزٹ (انگریزی: Transit) ایک جرمن ڈراما فلم ہے جسے 2018ء میں ریلیز کیا گیا۔

ٹرانزٹ
فلم کا پوسٹر
ہدایت کارChristian Petzold
منظر نویسChristian Petzold
ماخوذ ازTransit
از Anna Seghers
ستارےFranz Rogowski
موسیقیStefan Will
سنیماگرافیHans Fromm
تاریخ نمائش
  • 17 فروری 2018ء (2018ء-02-17) (برلن)
  • 5 اپریل 2018ء (2018ء-04-05) (جرمنی)
دورانیہ
101 منٹ
ملکجرمنی
زبانجرمن

کہانی

ترمیم

جارج ملک چھوڑ کر بھاگنا چاہتا تھا لیکن کوئی صورت نہیں بن رہی تھی۔ اتفاق سے ایک دوست ملا جس نے اسے دو خط منزل پر پہنچانے کی ذمے داری سونپی۔ خط ایک مشہور ادیب کے نام تھے۔ جارج وہاں پہنچا تو ادیب خودکشی کرچکا تھا۔ وہاں اس کے اگلے ناول کا نامکمل مسودہ پڑا تھا۔ جارج اسے اٹھا لایا۔ دوسری جنگ عظیم جاری تھی اور جرمن فوج پیش قدمی کررہی تھی۔ لوگ پیرس چھوڑ کر بھاگ رہے تھے۔ جارج بھی ایک ٹرک میں چھپ کر مارسے پہنچ گیا جہاں قونصل خانوں میں ویزا مانگنے والوں کی بھیڑ تھی اور بحری جہازوں کے ٹکٹ مشکل سے مل رہے تھے۔ جارج نے ادیب کے نام خط کھول کر دیکھے۔ ایک ادیب کی بیوی کا تھا۔ دوسرا میکسیکو کے سفیر کا تھا جس میں لکھا تھا کہ آپ کے سفری کاغذات، ویزا ٹکٹ سب تیار ہیں۔ آئیں اور میکسیکو تشریف لے جائیں۔ جارج قونصل خانے جاتا ہے اور سفری کاغذات اسے دے دیے جاتے ہیں۔ دو افراد کا ویزا اور ٹکٹ۔ ادیب اور اس کی بیوی کے لیے۔ کچھ رقم بھی مل جاتی ہے۔ جہاز تین ہفتے بعد روانہ ہوگا۔ اس عرصے میں جارج کی ملاقات کئی دلچسپ کہانیوں سے ہوتی ہے۔ ان میں میری نام کی خاتون بھی ہے جو ایک دوست ڈاکٹر کے ساتھ رہتی ہے لیکن صبح سے شام تک شہر میں اپنے شوہر کو ڈھونڈتی رہتی ہے۔ ڈاکٹر بتاتا ہے کہ اس کے پاس ویزا اور ٹکٹ ہے لیکن وہ خاتون کو چھوڑ کر نہیں جانا چاہتا۔ جارج کہتا ہے کہ وہ خاتون کے لیے ویا اور ٹکٹ کا بندوبست کر دے گا۔ ظاہر ہے کہ اس کے پاس ایک خاتون کا ویزا اور ٹکٹ موجود تھا۔ لیکن پھر پتا چلتا ہے کہ وہی خاتون اس ادیب کی بیوی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم