ٹرفل
ٹرفل دنیا کا نایاب اور مہنگا ترین پھل شمار بوتا ہے۔ تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے صحراؤں اور جنگلوں میں مخصوص درختوں کی جڑوں کے پاس سے، زمین کے نیچے سے نکالا جاتا ہے۔ کتے اس ادرک نما پھل کو زیرِ زمین سونگھ لیتے ہیں اور شکاری ٹرفل کو زمین کھودا کر نکال لیتے ہیں۔ ٹرفل مشروم کی ہی ایک قسم ہے۔ شام کے علاقے حلب کے صحرا میں یہ قیمتی مشروم بہت خوب اگتا ہے۔ اسے تلاش کرنا بہت مشکل ہے۔ٹرفل یورپی مارکیٹ میں لاکھوں ڈالر فی کلو کی قیمت میں بکتا ہے۔ اب تو کچھ کمپنیاں باقاعدہ کتے پالتی ہیں اور شکاریوں کو تربیت دیکر ٹیم کی شکل میں ٹرفل کی کھوج کرتی ہیں.