ٹومب رایڈر زندگی کا امرت

فائل:Tr m3.jpg Tomb Raider: Elixir of Life ٹومب رایڈر زندگی کا امرت

ٹومب رایڈر زندگی کا امرت موبائل فونز کے لیے تیار کیے گئے ٹومب رایڈر سیریز کا تیسرا گیم ہے، جو ایڈوز انٹرایکٹو کی طرف سے شائع کیا گیا ہے اور کور ڈیزائن نے اسے تیار کیا ہے۔ اس گیم کا مرکزی خیال ماہر آثار قدیمہ لارا کرافٹ کی مہم جوئی ہے۔ یہ گیم 2005 ء میں ڈیجیٹل برج کے تعاون سے جاری کیا گیا۔

اقسام فونز

ترمیم

یہ کھیل مندرجہ ذیل اقسام کے موبائل فونز کے لیے مناسب ہے :

  • نوکیا 3200، 5100، 6100، 6220، 6610، 7210، 7250
  • نوکیا 3650، 7650، 6600
  • موٹرولا V525، V600
  • موٹرولا T720، T720i
  • شارپ GX10، GX20
  • ساگام مائیV65

کہانی

ترمیم

یہ موبائل فون کے لیے تیار کی گئی ٹومب ریڈر سیریز کا آخری حصہ ہے، پہلا حصہ ٹومب رایڈر اوسیرس کا مخطوطہ اور دوسرا حصہ ٹومب رایڈر شنگرف کی تلاش تھا۔ جس میں لارا کرافٹ ایک نامعلوم کلائنٹ کے لیے مصر کے قدیم مقبروں سے اوسیرس کا مخطوطہ اور تبت کی قدیم خانقاہ سے شنگرف کے ایک مرتبان کو کھوج نکالتی ہے۔ اس حصہ میں لارا کرافٹ کو پتہ چلتا ہے کہ یہ شنگرف دراصل تبتی روایت کے مطابق تخلیق کے مادہ کا عرق ہے اور اوسیرس کا مخطوطہ دراصل ایک فارمولا ہے جس کی مدد سے اس کا کلائنٹ زندگی کا امرت یعنی آب حیات تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ جاننے کہ لیے کہ آخر یہ کلائنٹ کون ہے اس کی شناخت کیا ہے اور آبِ حیات بنانے کے پیچھے اس کا مقصد کیا ہے، لارا کرافٹ اسکاٹ لینڈ پہنچتی ہے جہاں وہ ایک قلعے نما محل میں داخل ہوکر اس کلائنٹ تک پہنچنے کی کوشش کرتی ہے۔

گیم کے لیول

ترمیم

اس گیم میں کھلنے کے لیے کل 15 عدد لیول اور ایک ٹریننگ لیول ہے۔

  1. - ٹریننگ لیول
  2. - محتاط راستہ
  3. - مشین کا کمرہ
  4. - برآمدہ
  5. - موری
  6. - عجائب گھر
  7. - گودام کا کمرہ
  8. - کتب خانہ
  9. - کمپیوٹر کا کمرہ
  10. - زمین تلے
  11. - عظیم دیوان
  12. - زیرزمیں کمپلیکس
  13. - لفٹ کا راستہ
  14. - ہوا آنے جانے کا راستہ
  15. - سرنگ تک رسائی
  16. - نگرانی کا کمرہ

ابتدائی ٹریننگ لیول میں لاراکرافٹ کو دائیں بائیں چلنے، بیٹھ کر کسی تنگ جگہ سے نکلنے، کودنے، دیوار اور سیڑھیوں پر چڑھنے، بڑے بلاک کو کھسکانے اور سوئچ و کمپیوٹر کے ذریعے دروازے اورخفیہ راستے کھولنے کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔

لارا کرافٹ سب سے پہلے محتاط راستہ کے ذریعے قلعے کے اندر داخل ہوتی ہے، جہاں ایک بڑے بلاک کو ہٹا کر سیڑھیوں سے اوپر چڑھتے ہوئے ایک دروازے سے نئی جگہ داخل ہوتی ہے جو مشین کا کمرہ ہوتا ہے اس کمرے سے آگے جانے کے لیے ایک خودکار حرکی پلیٹ فارم ہے جس کی حفاظت جدید لیزر گن سے کی جا رہی ہے، مشینی روم میں موجود تین کمپوٹرز کو تلاش کرکے لارا کرافٹ اس حرکی پلیٹ فارم اور لیزر کو کنٹرول کرتے ہوئے اگلے لیول میں داخل ہوتی ہے، جو ایک برآمدہ ہے۔ یہاں بھی حرکی پلیٹ فارم کے ساتھ ایک محافظ روبوٹ بھی ہے جسے لارا ختم کردیتی ہے۔ اب لارا کرافٹ کو موری یا نکاسی آب کی نالی کے راستے سے گذرنا پڑتا ہے جسے لیزر بیم، برقی کرنٹ والے فرش انتہائی گرم بھانپ سے محفوظ رکھا گیا ہے۔ لاراکرافٹ ان سے بچ بچاکر قلعے کے میوزیم تک پہنچ جاتی ہے۔

اس عجائب گھر میں لیزر گن اور روبوٹ کے ساتھ ساتھ شکاری کتے بھی موجود ہیں۔ جو دیکھتے ہی حملہ کردیتے ہیں۔ اس میوزیم میں لفٹ بھی موجود ہے بالآخر لارا آخری لفٹ تک پہنچ جاتی ہے جو اسے گودام کے کمرہ میں لے جاتی ہے۔ یہا ں لارا کرافٹ کو دگنی سیکیورٹی کا سامنا ہو تا ہے، مختلف سوئچ حرکی پلیٹ فارم کو کنٹرول کرتے ہیں۔ جن کے ذریعے ہی آخری دروازتے تک پہنچاجا سکتا ہے، جو ایک کتب خانہ ہے۔ کتب خانے میں کئی لفٹس ہیں جن کے مختلف راستے ہے ان معموں کو سلجھا کر ہی صحیح راستہ مل سکتا ہے۔ اس کتب خانے میں لارا کرافٹ کو ڈبل مشین گن اور ایک ای میل پرنٹ بھی کھوجنا ہوتا ہے جس میں کچھ پاسورڈ ہیں جو آگے چل کر کام آسکتے ہیں ۔

اس کے بعد کمپیوٹر کا کمرہ آتا ہے، جس سے زیر زمین ایک راستہ نکلتا ہے جو درجن بھر لیزر گن سے لیس ہے۔ اس زمین تلے تہ خانے میں بھی سخت سیکیورٹی ہوتی ہے جہاں سے لارا کو کنٹرول روم کا نقشہ چرانا ہوتا ہے۔ اب لارا ایک عظیم دیوان میں پہنچ جاتی ہے، اس ہال میں گرم بھاپ اور شکاری کتوں کی سیکیورٹی سے نکلتے ہوئے لارا ایک اور زیرزمیں کمپلیکس میں پہنچتی ہے، یہاں لارا کو یاک ڈیٹا ڈسک کی تلاش ہوتی ہے۔

اس سے آگے لارا کرافٹ لفٹ کے راستہ اور ہوا آنے جانے کے راستے (وینٹی لیشن) میں سخت سیکیورٹی سے بچتے ہوئے ایک سرنگ تک رسائی حاصل کرلیتی ہے، اورپھر آخر کار گیم کے آخری لیول نگرانی کے کمرہ یعنی کنٹرول روم تک پہنچ جاتی ہے جہاں وہ سیلولر فون اور فلاپی ڈسک کی مدد سے مرکزی کمپیوٹر سے معلومات چراتی ہے اور آخر کار قلعے کے اونچے ٹاور پر لفٹ سے فرار ہوجاتی ہے۔ یوں گیم اختتام کو پہنچتا ہے۔

ڈاؤن لوڈز اور متعلقہ لنکس

ترمیم

گیم ڈاؤن لوڈز

http://groups.google.com/group/TombraiderGame/web/tombraider3_theelixiroflife.jar[مردہ ربط]

ایمولیٹر ڈاؤن لوڈز

http://mocas.home.sapo.pt/ngagecool.rarآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mocas.home.sapo.pt (Error: unknown archive URL)

اگر پرابلم آئے تو ریفریش کر لیں

ٹومب رایڈر سیریز

ترمیم