ٹٹو
گدھے کا گھوڑے کی جنس کے ساتھ ملاپ کے نتیجے میں دوغلی نسل کا جانور بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس صورت میں گدھے کی مادہ اور نر گھوڑے کے اخلاف کو ٹٹو(انگریزی: hinny) کہا جاتا ہے[1][2]۔ جبکہ مادہ گھوڑی اور نر گدھے کے اخلاف کو خچر پکارا جاتا ہے۔ گھوڑے اور گدھے کی دوغلی نسل کا جانور زیادہ مضبوط اور زیادہ مشقت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
- ↑ "ٹَٹُّو لفظ کے معنی"۔ ریختہ لغت۔ ریختہ
- ↑ "ٹٹو کا معنی اور مطلب-اردو لغت"۔ اردو گاہ۔ فرہنگِ آصفیہ