ٹی آر ٹی 1
ترکی چینل
ٹی آر ٹی 1 ترکی کا پہلا قومی ٹیلی ویژن چینل ہے، جو سرکاری ادرہ ترک ریڈیو وٹیلی ویژن کارپوریشن کی ملکیت ہے۔ اس کی نشریات کا آغاز 31 جنوری 1968ء کو بطور تجرباتی نشریات کے ہوا اور باضابطہ نشریات دسمبر 1971ء کو شروع ہوئیں۔ یہ 15 ستمبر 1986ء تک ترکی کا واحد چینل تھا، اس کے بعد دوسرا چینل ٹی آر ٹی 2 شروع ہوا۔ اس کی نشریات آذربائیجان میں زمینی رابطے کے سبب دکھائی دیتی ہیں۔
ملک | ترکی |
---|---|
پروگرامنگ | |
زبان | ترکی زبان |
ملکیت | |
مالک | ترک ریڈیو وٹیلی ویژن کارپوریشن |